MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

مجھ کو گلے لگا کے ہوئی زندگی خموش

غزل

مجھ کو گلے لگا کے ہوئی زندگی خموش
چپکے سے یوں حیات مری چل بسی خموش

قصے وصال کے تو کتابوں میں رہ گئے
پتوں پہ ہجر کی تھی کہانی وہی خموش

سہمے ہوئے شجر کی بھی سجدہ کشائی تھی
سجدہ کناں کو دیکھ کے مٹی ہوئی خموش

ہاں ہاں ارے وہی وہی ہے موت جس کا نام
لینے کو مجھ کو دوست مری آ گئی خموش

طاہرؔ کی پارسائی کا دعویٰ نہیں مجھے
دیوار و در پہ بیل کی نیکی اگی خموش

طاہر حنفی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم