MOJ E SUKHAN

چاند سے پیار ستاروں سے شناسائی بھی

غزل

چاند سے پیار ستاروں سے شناسائی بھی
ہم نے دیکھی ہے غم دوست کی رسوائی بھی

جلوۂ شہر نگار اور نکھر اور سنور
ہم میں دیوانے بھی موجود ہیں سودائی بھی

جلوۂ شہر نگار اور نکھر اور سنور
ہم میں دیوانے بھی موجود ہیں سودائی بھی

ذہن میں یوں تری یادوں کے نشے لہرائے
بن گیا گیت سکوت شب تنہائی بھی

آؤ پھر لہجۂ گل میں کوئی افسانہ کہیں
سلب ہوتی ہے کہیں قوت گویائی بھی

اے غم دوست ترا کیسے برا چاہیں گے
جن سے دیکھی نہ گئی غیر کی رسوائی بھی

ہے وہی قافلۂ فکر و نظر اور عروجؔ
زندگی شاہ نشینوں سے اتر آئی بھی

عبد الرؤف عروج

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم