MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کل شب قسم خدا کی بہت ڈر لگا ہمیں

کل شب قسم خدا کی بہت ڈر لگا ہمیں
اک زلزلہ وجود کے اندر لگا ہمیں

ایسا نہ ہو کہ ڈھنگ ہی اڑنے کا بھول جائیں
صیاد ایک دن کے لیے پر لگا ہمیں

آتے دنوں میں تیرا حوالہ تو بن سکیں
کتبہ بنا کے قبر کے اوپر لگا ہمیں

اس کا فراق اتنا بڑا سانحہ نہ تھا
لیکن یہ دکھ پہاڑ برابر لگا ہمیں

کل آئینوں نے روک کے مجھ سے کہا حسنؔ
کچھ دن حصار ذات سے باہر لگا ہمیں

حسن عباس رضا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم