MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کھڑی ہے در پہ آپﷺ کے غلام، ذی حشم

Khari Hay dar pa aap kay ghulam zee Hasham

نعت

کھڑی ہے در پہ آپﷺ کے غلام، ذی حشم
اِن آنسوؤں کا لیجیے سلام ، ذی حشم

یہ شانِ پاک آپﷺ کی ، یہ میری لکنتیں
زباں کرے بھی کس طرح کلام ، ذی حشم

میں بھر کے لائی ڈالیاں، چُنے ہیں عمر بھر
درود کے یہ پُھول صبح و شام ، ذی حشم

سنہری جالیوں کو غسلِ اشک دوں سدا
جو اذن ہو ، رہوں یہاں مدام ، ذی حشم

عطا خدا نے کی ہے ایسی شان ، مرحبا
ہے ذی وقار آپﷺ ہی کا نام ، ذی حشم

کہیں تو آپﷺ کے ملیں گے نقشِ پا حضورﷺ
پلک پلک بچھاؤں گام گام ، ذی حشم

چمک گئے نصیب ، آپﷺ کی نظر ہوئی
بڑھائے آپﷺ نے ہی میرے دام ، ذی حشم

عطا کریں بصیرتیں، کہ بے بصر ہوں میں
تراش دیں مرا شعورِ خام ، ذی حشم

میں بھیجتی رہی سدا سلام آپﷺ پر
درود پاک نے سنوارے کام ، ذی حشم

( نسرین سید )

Nasreen Syed

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم