MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

خیال اس بات کا دل سے مرے اکثر نہیں جاتا

غزل

خیال اس بات کا دل سے مرے اکثر نہیں جاتا
میں گھر جانے کی جلدی میں عموماً گھر نہیں جاتا

مجھے اک مسئلہ درپیش ہے کہ ہاتھ تو میرے
ترے پاؤں تلک جاتے ہیں لیکن سر نہیں جاتا

کسی کی بد دعا ہے یا مرے پاؤں نہیں میرے
جہاں جانا ضروری ہو وہاں اکثر نہیں جاتا

وہ میرے ساتھ چلتا ہے کہ میں تنہا نہ ہو جاؤں
مگر اک فاصلہ رکھ کر جہاں پتھر نہیں جاتا

غلط فہمی میں مت رہنا تعلق ٹوٹ جائے تو
تعلق مار دیتا ہے تعلق مر نہیں جاتا

نصیر بلوچ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم