MOJ E SUKHAN

گلی گلی تری شہرت نہیں کروں گا میں

غزل

گلی گلی تری شہرت نہیں کروں گا میں
اب ایسی ہجر میں حالت نہیں کروں گا میں

ہمیشہ کام بگاڑا ہے بے قراری نے
وہ اب ملے گا تو عجلت نہیں کروں گا میں

تو پاس بیٹھ مرے مجھ سے بات کر کوئی
قسم خدا کی شرارت نہیں کروں گا میں

دکھا دیا جو محبت نے آج میرا دل
تو کیا دوبارہ محبت نہیں کروں گا میں

ہوائے شام کی مرضی ہے جس طرح بھی چلے
اب اس سے کوئی شکایت نہیں کروں گا میں

اقبال خاور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم