MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کچھ تو جواب ابروئے خم دار لے چلو

غزل

کچھ تو جواب ابروئے خم دار لے چلو
زہرآب میں بجھی ہوئی تلوار لے چلو

پرکھو مجھے بنا کے خریدار لے چلو
یوسف بکیں اگر سر بازار لے چلو

اس انجمن میں دوستوں سنجیدگی ہے کم
تم اپنے ساتھ تلخیٔ افکار لے چلو

پھر تیز ہو گئی غم خود آگہی کی آنچ
پھر مجھ کو سوئے خانۂ خمار لے چلو

بے ساختہ کہیں نہ اگل دوں میں راز دل
منہ پھٹ ہوں تم مجھے بھی سر دار لے چلو

پھر مانگتی ہے دل کی تڑپ سجدہ ریزیاں
پھر مجھ کو نزد سنگ در یار لے چلو

بہر سکون قلب جمالیؔ کو دوستو
جس جا ہیں جمع ساقی و مے خوار لے چلو

بدر جمالی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم