MOJ E SUKHAN

جب بھی تیرا خیال آتا ہے

جب بھی تیرا خیال آتا ہے
دل میں دھم دھم دھمال آتا ہے

اسکے در پر جو سر جھکاتا ہے
دل سے دنیا نکال آتا ہے

اپنے حصے میں ماں کو مانگ لیا
تیرے حصّے میں مال آتا ہے

اس گلی میں ہے ایسا کیا جادو!
ہر کوئی دل نکال آتا ہے

اسکے پاؤں زمیں نہیں چھوتے
جس کے حصے میں مال آتا ہے

وقتِ عبرت وہی تو ہوتا ہے
جب کسی پہ زوال آتا ہے

دل سے بڑھ کر ملنگ کوئی نہیں
اسکو کرنا دھمال آتا ہے

پہلے سالوں میں دن یہ کٹتے تھے
اب تو لمحوں میں سال آتا ہے

اپنا لہجہ سنبھالیئے شائق
اس سے شیشے میں بال آتا ہے

(سید شائق شہاب)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم