MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

درد جو دل میں ہے وہ سب سے نہاں ہوتا ہے

درد جو دل میں ہے وہ سب سے نہاں ہوتا ہے
حالِ دل اپنا نہیں ہم سے بیاں ہوتا ہے

اپنا احوال سناتے نہیں ہم غیروں کو
رب کا ہی نام تو بس وردِ زباں ہوتا ہے

نہ کوئی سمجھا محبت کو مری آج تلک
جذبہِ شوق کہاں سب پہ عیاں ہوتا ہے

سب کو معلوم ہے، یک جان دو قالب ہم تھے
اب جو جیتے ہیں تو یہ جینا کہاں ہوتا ہے

کوئی دستک سی مرے دل پہ ہوئی ہے سلمی
"آپ آئے ہیں، مجھے ایسا گماں ہوتا ہے”

سلمی رضا سلمیٰ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم