MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

جاوید منظر

کاظم جاوید عالم اصل نام ہے ادبی نام جاوید منظر ہے25 ستمبر 1948 کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئے 7 کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں خواب سفر 1986 بے صدا بستیاں 1996 مرے دل پہ کعبے کا در کھلا 2006 کراچی کے دبستانِ شاعری میں اردو غزل کا ارتقا تحقیقی مقالہ تین ایڈیشن 2011 2012 2014 جہانِ لطیف حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے تیس سروں پر منظوم اظہارِ خیال 2015 شاخِ بریدہ نظمیں دیارِ غزل غزلوں کا مجموعہ پاکستان اسٹیل سے وابستہ رہے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں استاد کی حیثیت سے تقرر ہوا اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس میں بھی بحثیت استاد فائز رہے