[wpdts-date-time]
روحی کنجاہی
- ضلع گجرات
شاعر ، افسانہ نگار، نقاد
نام امر الٰہی اور تخلص روحی ہے۔ 4 اگست 1936ء کو کنجاہ ضلع گجرات(پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ابھی روحی آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے کہ باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ ناسازگار حالت کے باوجود روحی کنجاہی نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ دوران تعلیم ملازمت بھی کرتے رہے۔ میٹرک کے بعد دس برس کوہ نور ٹیکسٹائل ملز، فیصل آباد میں گزارے۔ بعدازاں لاہور میں زرعی ترقیاتی و سپلائز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا،7 فروری 2022ء کو لاہور میں وفات پا گئے، 8 فروری کو نماز جنازہ مسجد اقراء( محمدی مسجد) بلاک 4، اے ٹاؤن شپ لاہور میں ادا کی گئی، قبرستان کوٹ لکھپت ایریا, گرین ٹاؤن (لاہور) میں تدفین کی گئی
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest