MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نفرت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

لوگ محبت انجانے میں کرتے ہیں
نفرت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

فُرقت اپنے جوبٙن پر آجائے تو
قربت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

دولت سے سب کچھ مل سکتا ہے لیکن
عزت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

چرچا جس کا ہو جائے سو ہو جائے
شہرت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

غم کے سائے جب بانہیں پھیلاتے ہیں
راحت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

جتنا بھی الجھے تُو کارِ دنیا میں
فرصت کا ماحول بنانا پڑتا ہے

نازیہ نزی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم