MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نہ حسن کی یہ بجلیاں نہ بَم گِرا کے دیکھئے

Na Husn ki yeh bijliaan no bam gira ky dekhyee

غزل

نہ حسن کی یہ بجلیاں نہ بم گرا کے دیکھئے
مری طرف مرے صنم نہ مسکرا کے دیکھئے

کبھی جو آپ کو ملے یہ شامِ غم کی قربتیں
غزل تو آپ بھی مری یہ گنگنا کے دیکھئے

ہے کون دوست آپ کا عدو یہاں پہ کون ہے
بس آپ یہ مصیبتوں میں آزما کے دیکھئے

خبر بھی ہے ہوا ہے کیا صنم وہ جو ہے آپ کا
نہ آ سکے قریب وہ تو آپ جا کے دیکھئے

ہے شرم سے نگاہ کیوں یہ آپ کی جھکی ہوئی
مری طرف بھی اک نظر نگہ اُٹھا کے دیکھئے

ملے گی روشنی بہت اندھیری رات میں قمرؔ
شبِ وصال میں کبھی یہ دل جلا کے دیکھئے

قمرِ عالم قمرؔ Qamar Alam qamar

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم