MOJ E SUKHAN

کس نگر اپنا ٹھکانہ ہو میاں

کس نگر اپنا ٹھکانہ ہو میاں
جانے پھر کب ادھر آنا ہو میاں

اپنی رفتار سے چلنا ہے ہمیں
جو بھی رفتارزمانہ ہو میاں

کیوں زمانے کو برا کہتے ہو؟
تم بھی تو جزوزمانہ ہو میاں!

کچھ بتاؤ تو ارادے کیا ہیں
آج کس سمت روانہ ہو میاں؟

کھل کے رو لینے کا موقع تو ملے
رات ہو، اپنا سرہانا ہو میاں

اور کچھ دیر کو رک جاؤ نسیم
جانے کب لوٹ کے آنا ہو میاں

نسیم سحر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم