MOJ E SUKHAN

اس اعتبار سے بے انتہا ضروری ہے

اس اعتبار سے بے انتہا ضروری ہے
پکارنے کے لیے اک خدا ضروری ہے

ہزار رنگ میں ممکن ہے درد کا اظہار
ترے فراق میں مرنا ہی کیا ضروری ہے

شعور شہر کے حالات کا نہیں سب کو
بیان شہر کے حالات کا ضروری ہے

کچھ ایسے شعر ہیں یارو جو ہم نہیں کہتے
ہر ایک بات کا اظہار کیا ضروری ہے

شجاعؔ موت سے پہلے ضرور جی لینا
یہ کام بھول نہ جانا بڑا ضروری ہے

شجاع خاور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم