MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

رات کو آنسو بہایا کیجئے

رات کو آنسو بہایا کیجئے
اپنی کوتاہی کو دھویا کیجئے

بے خبر ہو جائیے تعبیر سے
خواب أنکھوں میں پرویا کیجۓ

نیند کا کیا وہ تو آ ہی جائے گی
چاہے کانٹوں پر ہی سویا کیجئے

جب کسی کی یاد آجائے کہیں
اپنی تنہائی میں رویا کیجئے

حال مستقبل مگر ماضی بھی ہے
اپنی یادوں میں بھی کھویا کیجئے

اشرف بابا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم