MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

قریہ قریہ بھٹک رہا ہوں

قریہ قریہ بھٹک رہا ہوں
صلیب غم پہ لٹک رہا ہوں

ستم رسیدہ میں سنگ راہ ہوں
نظر نظر میں کھٹک رہا ہوں

سکون قلب و جگر کی خاطر
میں صحرا صحرا بھٹک رہا ہوں

وصل کی امید لے کے بسمل
جنوں میں سر کو جھٹک رہا ہوں
اقبال بسمل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم