MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

میرے ہر خواب کی تعبیر ملی ہے مجھ کو

میرے ہر خواب کی تعبیر ملی ہے مجھ کو
عشقِ احمد سے یہ تقدیر ملی ہے مجھ کو

نقش آئینۂ دل پر ہے نبی کا چہرہ
میرے سرکار کی تصویر ملی ہے مجھ کو

دل میں رہتا ہے مرے صرف محمد کا خیال
اس طرح سوچ کی تطہیر ملی ہے مجھ کو

باپ سے مجھ کو وراثت میں ملا عشقِ رسول
اپنی ماں سے یہی جاگیر ملی ہے مجھ کو

میں کہاں اور کہاں مدحتِ سرکار صبا ؔ
اُن کے صدقے ہی یہ توقیر ملی ہے مجھ کو

کلام: صبا عالم شاہ
انگلینڈ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم