MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

پہلے احباب تغافل کی صفائی دیں گے

غزل

پہلے احباب تغافل کی صفائی دیں گے
پھر مرے حق میں عدالت میں گواہی دیں گے

ایک انسان بھی ڈھونڈے سے نہ مل پائے گا
آدمی آدمی ہر سمت دکھائی دیں گے

ماں کے جائے ہوئے پالے ہوئے کتنے بیٹے
ماں کے ہاتھوں میں ہی لا لا کے کمائی دیں گے

ایک ماں ہے جو ہمیشہ ہی دعائیں دے گی
اس کے بیٹے جو اگر گھر سے وداعی دیں گے

میں نے لب کھولے اگر شہرِ تمنا میں کبھی

جاننے والے مرے مجھ کو دہائی دیں گے

 

بی ایس جین جوہر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم