کہتی تھی کچھ کل اپنی ہم جولی سے
لاش ملی ھے اس دلہن کی ڈولی سے
ایک انا تھی پاس ہمارے ، لگتا ھے
گر جائے گی یہ دولت بھی جھولی سے
ایک حساب سے وہ بھی شخص منافق ھے
جو نفرت کرتا ھے اپنی بولی سے
ویسے تو ہر چیز کی قیمت ہوتی ھے
میں کتنا سستا ہوں غزنی گولی سے
آ سکتی ھے میرے بھی دروازے تک
غزنی دل ڈرتا ھے خون کی ہولی سے
محمود غزنی