MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

حیدر جلیسی حرف تراش

حیدر جلیسی کراچی 1960 پاکستان میں پیدا ہوئے حیدر  جلیسی نے کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا آپ کے والد معروف نقاد امیر حسنین جلیسی( بت خانہ شکستم من )کے خالق تھے حیدر حسنین جلیسی کے ماموں معروف عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار شاعر دلاور فگار تھے حیدر حسنین جلیسی کو شاعری ورثے میں ملی حیدر حسنین جلیسی مزاح نگار شاعر ہونے کے ساتھ غزل اور نعت بھی کہتے ہیں آپ کا خاصہ حرف تراشی ہے جو آپ کے کلام  میں دکھائی دیتی ہے حیدر حسنین جلیسی کی کتاب( تصویر کی تفسیر سے تصویر کی تفسیر تک) ستمبر 2017 میں شائع ہوئی جس نے اپنے ہونے کا اعتراف اپنے قاری سے کروا لیا حیدر حسنین جلیسی کو دنیائے ادب نے حرف تراش شاعر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کے فن کو سراہا ہے