MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

سید فراست رضوی

سید فراست رضوی جن کا تعلق کراچی سے ہے،فراست رضوی صاحبِ مطالعہ شخصیت ہیں فراست رضوی کا نام عصر_ رواں میں ایک عہد ساز غزل گو شاعر کی حیثیت سے ہوتا ہے ۔ روایتی غزل، جدید لہجے کی غزل اور رباعی گو کی حیثیت سے انھیں ید_ طو لی حاصل ہے۔ فراست رضوی اردو غزل کے عصری رجحانات پر مکمل دسترس رکھتے ہیں اس کے ساتھ وہ غزل کے امکانات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فراست رضوی کی مندرجہ ذیل تصانیف شائع ہو چکی ہیں

  • درد کی قندیل (رباعیات)
  • زمستان کا چاند (2006ء/غزلیں)
  • کہر میں ڈوبی شام (2001ء/شاعری)
  • کتاب ِرفتہ (شاعری)
  • چراغ_ شکستہ (غزلیں)
  • املتاس کے پھول
  • آیات_ محبت
  • سلام فلسطین