MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

انجم فوقی بدایونی

 

انجم فوقی بدایونی کا تعارف

تخلص :‘انجم’اصلی نام :ظہور احمد

پیدائش :11 Jan 1911 | بدایون اترپردیش

وفات :11 Aug 1995 |کراچی سندھ

انجم فوقی بدایونی ایک اچھے ناقد خوشگوار اور کہنہ مشق شاعر ہیں نثر میں ان کے خطوط کے مجموعے مخاطبات  مکاشفات اور ملاحضات زیور طبع سے اراستہ ہو چکے ہیں غزل کے اچھے شاعر تھے ان کے دو مجموعے اجالے اور مہر و ماہ شائع ہو چکے ہیں علم العروض پر ایک کتاب فکر و فن کے مولف تھے دو ڈرامے کیمیا اور سنگم  کے نام سے شائع ہوئے آپ حکیم بھی تھے اور تصوف کے سلسلے میں حضرت عبداللہ شاہ کی نظر اپ پر رہی اس لیے حکیم مولانا انجم فوقی کے نام سے شہرت رکھتے تھے بلا کا ترنم تھا جط انہیں مشاعروں میں کامیابی کی ضمانت بنا دیتا تھا