MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

لے گیا وہ ساتھ اپنے حسن سارا شام کا

لے گیا وہ ساتھ اپنے حسن سارا شام کا
ہجر کی تصویر ہے اب ہر نظارہ شام کا

خیمہ زن ہیں چاند کے رستے میں گہری بدلیاں
آندھیوں کی زد میں ہے پہلا ستارہ شام کا

روشنی اور تیرگی کی سرحدیں تھامے ہوئے
درمیاں دن رات کے بہتا ہے دھارا شام کا

لوٹ کر وہ شام سے پہلے ہی گھر آنے لگا
ان سے شاید چھن گیا کوئی سہارا شام کا

ڈوبتے سورج کا منظر دیکھنا جاویدؔ روز
مشغلہ ہے ایک مدت سے ہمارا شام کا

جاوید احمد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم