MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

جمیل مظہری

جمیلؔ مظہری
1904 – 1979 | کولکاتا, انڈیا
ممتاز قبل از جدید شاعر۔ اپنے غیر روایتی خیالات کے لئے معروف
سید کاظم علی نام، جمیل مظہری کے نام سے شہرت پائی۔ 1904 میں پٹنہ میں ولادت ہوئی۔ ان کے ایک بزرگ سید مظہر حسن اچھے شاعر ہوئے ہیں۔ ان سے خاندانی تعلق پر سید کاظم علی کو فخر تھا۔ اس لیے جمیل تخلص اختیار کرنے کے ساتھ ہی اس پر مظہری کا اضافہ کیا۔ ابتدائی تعلیم موتیہاری اور مظفر پور میں حاصل کی۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے کلکتہ چلے گئے۔ کلکتہ میں مولانا ابوالکلام آزاد، آغاز حشر، نصیر حسین خیال اور علامہ رضا علی وحشت جیسی ہستیوں سے فیضیاب ہونے کا موقع ملا۔ 23 Jul 1979 | پٹنہ, بہار میں انتقال ہوا وہیں مدفون ہیں