MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نسیم شیخ

1965 میں پیدا ہوئے شعبہ تعلیم سے منسلک رہے ماسٹر کیا علم العروض پر خاصی دسترس ہے آپ کی کتاب موجِ سخن علم العروض پر موجود ہے تمام اصناف میں شعر کہتے ہیں ایک جریدہ ماہنامہ انتظام کراچی سے شائع کرتے رہے وارننگ نیوز اخبار کے ایڈیٹر رہے 32 کتب کے تخلیق کار ہیں

منتشر سوچیں شاعری درد بولتا ہے نغمے گیت انوار تجلی حمد نعت گلدستہ نظم بچوں کی نظمیں موجِ سخن علم العروض موجِ نسیمی شاعری اور حمدیہ نعتیہ دعائیہ نظموں پر مجموعہ اقرا  بابِ رحمت حمد نعت منقبت  نقش پائے میر میر کی زمینوں میں کتاب نقش پائے جگر مرادآبادی نقش پائے حسرت موہانی نقش پائے جوش نقش پائے داغ نقش پائے آتش نقش پائے ابراہیم ذوق موجِ گل غزلیات موجِ شفق غزلیات موجِ صبا غزلیات موجِ شراب غزلیات  آوازِ دل غزلیات مجھے تم بھول مت جانا میں سے ہم تلک غزلیات پر مبنی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جبکہ قصص الانبیاء کو نظم کر چکے ہیں جو زیور طباعت سے آراستہ ہو رہی ہے اس کے علاوہ غالب درد  مصحفی  مومن خان مومن  فانی کی زمینوں میں کتابیں زیر اشاعت ہیں علم القافیہ پر ایک کتاب عنقریب شائع ہو رہی ہے جس میں حرف تہجی کے اعتبار سے تمام قوافی کی فہرست اور حرف روی کے بارے میں تفصلی گفتگو کی گئی ہے

حالیہ شاعری

Facebook
Twitter
WhatsApp